Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں او آئی سی کا غیرمعمولی وزارتی اجلاس، اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات کا جائزہ

اجالس میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کی۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا غیر معمولی وزراتی اجلاس جمعرات کی شب جدہ  او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا ہے۔
اجلاس میں اسرائیلی قبضے کے غیر قانونی اقدامات کے سنگین نتائج کا جائزہ لیا گیا جن میں بستیوں میں توسیع، فلسطینیوں کی بے دخلی اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کی خودمختاری کا تسلط جمانے جیسے ایشوز شامل ہیں۔
مشرق وسطی کی  تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر اجلاس میں وزرائے خارجہ کے علاوہ رکن ملکوں کے سفیروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کی۔
اجلاس میں اسرائیلی خلاف ورزیوں سے نمنٹے کے لیے عملی اقدامات، خطے کی سلامتی اور استحکام کو درپیش موجودہ چیلنجوں کی روشنی میں فلسطینیوں کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو متحرک کیا جائے گا۔
یاد رہے مطابق اسرائیلی کابینہ نے 1967 کے بعد پہلی مرتبہ مقبوضہ مغربی کنارے میں زمین کی باقاعدہ رجسٹریشن شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔
یہ عمل خاص طور پر ایریا سی میں کیا جائے گا، جو مغربی کنارے کا قریباً 60 فیصد حصہ ہے اور مکمل طور پر اسرائیلی انتظامی و سکیورٹی کنٹرول میں ہے۔
اس فیصلے کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں کو نام نہاد ’ریاستی زمین‘ قرار دیا گیا ہے۔
مبصرین اور فلسطینی اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہودی آبادکاروں کے لیے زمین خریدنے کے راستے آسان بنانا اور بالآخر اس علاقے کے انضمام کی راہ ہموار کرنا ہے۔

 

شیئر: