Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

13ویں صدی کی ڈولفن کی باقیات دریافت

پیرلے ....  ماہرین آثار قدیمہ نے  علاقے کی مشہور تاریخی جگہ چیپل ڈوم ہو میں تاریخی طورپر غیر معمولی اہمیت کی حامل ’’قبر‘‘ دریافت کی ہے جو 13ویں صدی سے تعلق رکھتی ہے۔ ماہرین آثارقدیمہ کاکہناہے کہ یہ قبر اس زمانے میں عام طور پر نظر آنے والی پورپوائز ڈولفنز کی ہے۔ صدیوں قبل لوگ  اسے عام طور پر کھاتے تھے  جبکہ قرون وسطی میں بھی ان مردہ ڈولفنز کو دفن نہیں کیا جاتا تھا۔ بعض مورخین کا کہناہے کہ مقامی روایات کے حامل افراد  اس وقت ہر آبی جانور کی تدفین کو بہتر سمجھتے تھے۔ یہ قبر گومسے علاقے میں 3ہفتے کی کھدائی کے بعد دریافت ہوئی ہے۔قبر سے  ایک ڈولفن کا جبڑا بھی ملا ہے جبکہ دیگر ڈھانچے اس کے علاوہ ہیں۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ماہرین آثار قدیمہ نے کب یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ کوئی انسانی قبر نہیں۔

شیئر: