Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائیکورٹ کی جانب سے ممتا کو جھٹکا

کولکتہ۔۔۔۔۔کولکتہ ہائیکورٹ نے ممتا حکومت کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے عاشورہ کے دن بھی اکثریتی فرقے کو مذہبی رسم ادا کرنے کی اجازت دیدی جبکہ ریاستی حکومت نے امن و امان کے قیام کے پیش نظر 30ستمبر کی رات 10بجے سے2اکتوبر تک رسم ادا کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ ضروری سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں ۔ کارگزارچیف جسٹس راکیش تیواری اور جسٹس ہریش ٹنڈن کی قیادت والی 2رکنی بنچ نے ہندوتہوار اور محرم کے جلوس کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فرقوں کے جلوسوں کیلئے علیحدہ راستے متعین کئے جائیں۔

شیئر: