Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں دنیا کی تیزترین بلٹ ٹرین چلنے لگی

 بیجنگ …چین میں دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا ۔چین میں ٹرینیں 350 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ نے لگیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابتدا میں شنگھائی اور بیجنگ کے درمیان14 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں ۔ 1318 کلو میٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 28 منٹ طے ہوگا۔ واضح رہے کہ چین میں بلٹ ٹرین اس سے پہلے بھی چلائی گئی تھی تاہم 2011 میں ایک حادثے کے بعد ٹرین کی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ تک محدود کردی گئی ۔ نئی ٹرین میں مسافروں کے تحفظ کیلئے ڈھائی ہزار سے زائد سنسرز نصب کئے  گئے ہیں جو  تمام بوگیوں سے منسلک ہیں۔کسی بھی مشکل میں خودکار طور پر الارم بجا کر ٹرین کو روک دیتے ہیں۔ بلٹ ٹرین کو400کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کے کامیاب تجربات بھی  کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چین میں اب تک تیز ترین ٹرینوں کیلئے 20 ہزار کلومیٹر سے زائد ٹریک بچھایا جاچکا ہے ۔

شیئر: