Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا روس اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امن و سلامتی کے اسحتکام کے حوالے سے کوششوں پر بات کی گئی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو روسی ہم منصب سرگئی لاوروف، پاکستان کے نائب وزیراعظم  و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی اور روسی وزرائے خارجہ نے رابطے کے دوران خطے کی صررتحال، بین الاقوامی امن و سلامتی کے اسحتکام کے حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کے نائب وزیر اعظم  و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے رابطے میں خطے کی صورتحال، خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوآرڈینیشن اور سفارتی کوششوں کی اہمیت پر بات کی گئی۔

شیئر: