Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایٹمی اسلحے پر پابندی کے معاہدے پر دستخط

نیویارک… اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 51 ممالک نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کر د ئیے۔  جن ممالک نے معاہدے پر دستخط کئے ان میں سے کسی کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور نہ کوئی ملک نیٹو کا رکن ہے۔ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤپر پابندی کے اس معاہدے پر اس سال جولائی میں اتفاق کیا گیا تھا ۔جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی کے حوالے سے یہ پہلا ایسا بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کے تحت جوہری ہتھیار رکھنا قانونی طور پر منع ہو گا۔

شیئر: