حویجہ سے داعش کا قبضہ ختم کرانے کیلئے کارروائی
بغداد …عراقی سیکیورٹی فورسز نے حویجہ سے داعش کا قبضہ ختم کرانے کے لئے کارروائی شروع کردی۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ حویجہ داعش کے زیر قبضہ آخری علاقوں میں سے ایک ہے۔ بغداد سے 240 کلومیٹر شمال اور کرکوک کے تیل کے مغرب میں واقع ہے۔حویجہ میں کارروائی سے قبل عراقی فضائیہ نے لاکھوں اشتہار گرائے جن میں داعش کے جنگجوؤں کو ہتھیار ڈالنے کے لئے کہا گیا ہے۔