وسیم اکرم ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر آپریشنز مقرر

 
لاہور: پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کے لوگو اور کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔ سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم مہمان خصوصی تھے۔ پی ایس ایل تھری میں5کے بجائے اب 6ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ وسیم اکرم ملتان سلطانز ٹیم کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہوں گے جبکہ سابق آسٹریلوی آل راونڈر ٹام موڈی کو ملتان سلطانز فرنچائز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ٹام موڈی کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ ٹیم ممبرز اور وسیم اکرم کے ساتھ کام کرنے کے لئے وہ بہت پر جوش ہیں۔

شیئر: