Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار میں 2نوجوانوں کی لاشیں

 نئی دہلی.... بہار میں ضلع روہتاس کےوکرم گنج تھانہ علاقے کے ترکی گاﺅں میں 2 نوجوانوں کی لاشیں پڑی پائی گئیں۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ گاﺅں کے چند افراد کھیت میں گئے تھے اسی دوران انہوں نے کھیت میں2 نوجوانوں کی لاشیں دیکھیں جن کی عمر تقریباً 20برس ہے۔ ان دونوں کوگولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔ 

شیئر: