Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علاقائی کشیدگی: سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کا یونیفائیڈ خلیجی موقف پر زور

مشاورت کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: وام، ایس پی اے)
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے پیش نظر قریبی کوآرڈینیشن اور خلیجی ملکوں کے یونیفائیڈ موقف کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اتوار کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران حالیہ علاقائی اور خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں کشیدگی کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے موقف ہم آہنگی پیدا کرنے، ریاض اور ابو ظبی کے درمیان مشاورت کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بات کی۔
تاکہ جی سی سی کے مشترکہ اقدام کی سپورٹ اور اس کے رکن ملکوں کی سلامتی اور وسائل کا تحفظ  کیا جا سکے۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ رابطہ خلیجی ریاستوں پر دوبارہ ہونے والے حملوں کے تناظر میں ہوا ہے جس میں سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی مقامات کو نشانہ بنانے والے حالیہ حوثی حملے شامل ہیں۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے نئی دہلی میں برکس سمٹ سے خطاب میں کہا تھا کہ ’سعودی عرب کی سلامتی، علاقائی سالمیت اور قومی وسائل و مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں۔‘
انہوں نے کہا ’خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک بھی اپنے علاقوں، تنصیبات یا اہم قومی مفادات کو کسی بھی جواز یا عنوان کے تحت نشانہ بنائے جانے کو برداشت نہیں کریں گے۔‘

 

شیئر: