سعودی وزیر خارجہ کی نئی دہلی میں انڈین ہم منصب اور ویتنام کے وزیر اعظم سے ملاقات
اتوار 13 ستمبر 2026 21:15
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو نئی دہلی میں انڈین ہم منصب ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق برکس سمٹ کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور انڈیا کے تعلقات، مختلف شعبوں میں ان کی ترقی اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے، موجودہ چیلنجوں اور بحرانوں کا سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں کی سپورٹ کے لیے مسلسل مشاورت اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ویتنام کے وزیر اعظم لی من ہنگ نے بھی ملاقات کی۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کے مواقع اور دونوں ملکوں کے کاروباری شعبوں کے درمیان شراکت داری کو سپورٹ کرنے کے طریقوں پر بھی بات کی گئی۔ مشترکہ دلچسپ یکے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
