مسجد الحرام میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران نماز مغرب کی ادائیگی
اتوار 13 ستمبر 2026 21:54
قومی مرکز نے بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ میں اتوار کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔ مسجد الحرام میں زائرین نے بارش کے دوران نماز مغرب ادا کی۔
وڈیو کلپس میں زائرین کو روحانی ماحول میں مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی اور دعائیں مانگتے دکھایا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ کے دیگر علاقوں میں بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔ موسمیات کے قومی مرکز نے بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ مسجد نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا۔
