Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کے پاس ایک کروڑ 13ہزار روپے کے اثاثے

 نئی دہلی ..... وزیراعظم نریندرمودی کے پاس مجموعی طور پر ایک کروڑ 13ہزار رو پے مالیت کی جائداد ہے جس میں سے ڈیڑھ لاکھ رو پے کی رقم نقد ہے۔ مودی کی طرف سے سرکاری ویب سائٹ پر دی گئی تفصیل کے مطابق 31مارچ 2017 سے پہلے کے مالی سال میں یہ رقم 89ہزار 700روپئے تھی۔ ویب سائٹ پر مودی کے علاوہ وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی مجموعی جائداد67کروڑ 62لاکھ رو پے ،وزیر خزانہ سشماسوراج کی 5کروڑ 33لاکھ روپئے اور فروغ انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاو¿ڈیکر کی ایک کروڑ 55لاکھ رو پے ہے۔ یہ بات قابل غورہے کہ وزیر خزانہ کی کل جائیداد مالی سال 2015۔16 میں جہاں 60کروڑ 99لاکھ رو پے تھی وہیں سال 17۔2016 میں بڑھ کر 67کروڑ 62لاکھ روپئے تک پہنچ گئی۔ان میں 64لاکھ روپئے مختلف بینگ کھاتوں میں جمع ہیں جبکہ ایک کروڑ 29لاکھ روپئے کے زیورات ہیں مودی حکومت نے شفافیت کویقینی بنانے کےلئے سبھی وزرا اور انکے خاندان کے افراد کے بارے میں 31اگست تک اثاثوں کاا نکشاف کرنا لازمی قراردیا تھا لیکن 76وزرامیں سے صرف 15نے اپنے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔

شیئر: