Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپتان تنہا کچھ نہیں ، مصباح کی طرح چلوں گا، سرفراز احمد

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بڑے بڑے ٹارگٹس پر دھیان نہیں دیتا ،میری ساری توجہ چھوٹے اہداف پر ہو تی ہے ،کپتان اکیلا کچھ بھی نہیں کر سکتا، کوشش ہوگی کہ مصباح کی طرح پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستا نی ٹیم کی فیلڈنگ اور بیٹنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔ گزشتہ روز ٹیم کے اعلان کے بعد اور چیف سلیلٹر انضمام الحق کی جانب سے کپتان کے لئے زیادہ بہتر کاکردگی دکھانے سے متعلق سے بیان پر میڈ یا سے گفتگو میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی ان توقعات پر پورا اتر سکوں لیکن یہ بات سب جانتے ہیں کہ کرکٹ ٹیم کا کھیل ہے اور اکیلا کپتان کچھ نہیں کر سکتا لیکن میں ٹیم کے قائد کے طور پر اپنے کردار سے بخوبی آگاہ ہوں اور نمایاں رہنے کی ہر ممکن کوشش کروں گاانہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے ٹیم کو نمبر ون پوزیشن پر پہنچایا ہے لہٰذا مصباح اور یونس خان کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا اور میرے لیے یہ ایک نیا چیلنج ہے کہ ان کی عدم موجودگی میں ٹیم کو آگے لے کر جاﺅں۔ ہماری پور ی کو شش ہے کہ اس سیریز میں پہلے ٹیسٹ میچ سے ہی اپنی فتح کا آغاز کریں، خوشی کی بات یہ کہ نوجوان کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ رہے ہیں اور کیمپ کے دوران سب نے اپنی خامیوں پر قابو پانے اور 100فیصد کارکردگی دکھانے کی ہر ممکن تیاری کی ہے۔ امید ہے وہ سری لنکا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری بولنگ اور بیٹنگ دونوں متوازن ہیں، ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت نئے جوش وجذبے کا سبب بنے گی اور جوجوان کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے بے چین ہیں۔ ایک سوال پر پاکستانی کپتان نے کہا کہ انضمام الحق بطور چیف سلیکٹر میری بہت حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور ٹیم کے انتخاب سمیت تمام متعلقہ معاملات میں میری رائے کا بہت خیال رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم اور مینجمنٹ کا ہم آہنگ ہونا خوش آئند ہے اور بڑی کامیابیوں کی نوید بنے گا۔

شیئر: