Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کی جانب سے مدارس کیلئے وظیفے پر شرائط مقرر

    لکھنؤ۔۔۔۔۔نئی شرائط کی وجہ سے مدارس میں اسکالرشپ کیلئے درخواستوں پر روک لگا دی گئی ۔ اس مرتبہ گزشتہ برسوں کے مقابلےنصف درخواستیں موصول ہوئیں۔حکومت نے سبھی کیلئے تحصیل سے آمدنی کا سرٹیفکیٹ بنوانا لازمی قراردیاتھا۔واضح ہوکہ ریاستی حکومت مدارس کے طلباء کو پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک ا سکالرشپ دیتی ہے ۔ یہ اسکالرشپ ان لوگوں کو دی جاتی ہے جن کے خاندان کی آمدنی سالانہ 2 لاکھ سے کم ہو۔ ساتھ ہی سابقہ کلاسوں میں کم سے کم 50 فیصد نمبرحاصل کئے ہوئے ہو۔ وہیں مرکزی اسکالر شپ کیلئے 70 فیصد سے زائد نمبر ہوں تووہ درخواست دے سکتے ہیں۔اب تک والدین خود اپنی تصدیق شدہ آمدنی سرٹیفکیٹ دے رہے تھے۔ اسی بنیاد پر مدرسوں میں پڑھنے والے طالبعلموں نے اسکالرشپ کیلئے درخواستیں دی تھیں لیکن موجودہ حکومت نےتحصیل سے آمدنی کا سرٹیفکیٹ بنواناضروری قراردیدیا ۔

شیئر: