Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہنشاہ کے میزبان گاؤں میں مودی مہمان

شہنشاہ پور(وارانسی)۔۔۔۔ شہنشاہ ہمایوں نے 4صدی قبل اس موضع میں پناہ لی تھی جس کا نام آج شہنشاہ پور ہے،جہاں ایک بار پھر قومی رہنما کی مہمان نوازی کی گئی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اُس گاؤں کے مہمان بن کر پہنچے، وہاں شہنشاہ ہمایوں 450سال قبل ضعیف خاتون کی جھونپڑی میں مہمان کے طور پرٹھہرے تھے۔ وزیر اعظم مودی کے حلقہ لوک سبھا وارانسی سے30کلو میٹر دور واقع موضع شہنشاہ پور کی ایک شاندار تاریخ ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمایوں نے شیر شاہ سوری سے اپنی جنگ کے بعد یہاں ایک ضعیف خاتون کی جھونپڑی میں پناہ لی تھی ۔ آج شہنشاہ پور نے پھرایکبار ملک کے رہنما کی میز بانی کی۔یہاں مودی نے 1800ایکڑ پر پھیلے’’ مویشی صحت میلے‘‘ کا افتتاح کیااور سوچھ ابھیان کے تحت پبلک ٹوائلٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔کہا جاتا ہے کہ شہنشاہ ہمایوں نے شیر شاہ سوری سے جنگ میں شکست کے بعد رات کی تاریکی میں گنگا ندی پار کر کے اس گاؤں میں پہنچ کر ضعیف خاتون کی جھونپڑی میں پناہ لی تھی ۔اس خاتون نے یہ جانے بغیر کہ اُس نے جسے پناہ دی ہے وہ ہمایوں بادشاہ ہیں ، خاطر تواضع کی تھی۔

شیئر: