Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکس فلیگز تھیم پارک وزیٹرز کے لیے کھول دیا گیا، افتتاحی تقریب میں شاندار آتشبازی

سکس فلیگز قدیہ سٹی کی باضابطہ افتتاحی تقریب ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں پیر کی شام منعقد ہوئی۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سکس فلیگز قِدیہ سٹی شہر کے تفریحی ایکو سسٹم کا پہلا پارک ہے۔ اس میں عالمی معیار کے جھولے اور جدید ٹیکنالوجیز کی مدد سے تخلیقی تجربات شامل ہیں۔
یہ افتتاح سعودی عرب میں تفریحی شعبے کی ترقی اور ملک کی عالمی تفریحی منصوبوں کے لیے ایک اہم منزل کی عکاسی بھی کرتا ہے جو سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق ہے۔
قِدیہ انویسٹمنٹ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر عبداللہ الداؤد نے تقریر میں شہزادہ فیصل بن بندر  بن عبدالعزیز کی سرپرستی اور شرکت پر شکریہ ادا کیا اور گورنر کی خطے کی ترقی کو بڑھانے والے اقدامات کے لیے لگن اور حمایت کو سراہا۔
الداؤد نے کہا کہ ’سکس فلیگز قدیہ سٹی کا افتتاح شہر کے وژن کی عملی عکاسی کرتا ہے اور مزید کہا کہ ہم ایک ایسا مقام تعمیر کر رہے ہیں جو تخیل کو تحریک دے، جوش و ولولہ پیدا کرے اور غیر معمولی تجربات کے ذریعے لوگوں کو ایک ساتھ لائے۔‘
تقریب میں وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل، سعودی ای سپورٹس فیڈریشن (ایس ای ایف) کے بورڈ چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان، شہزادہ فہد بن منصور بن ناصر بن عبدالعزیز، ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف اور متعدد وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شیئر: