Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرولین وزنیاکی نے ٹوکیو ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ٹوکیو:کیرولین وزنیاکی نے ٹوکیو ٹو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے انستاسیا پولوچنکووا کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق ٹوکیو میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے روسی حریف انستاسیا پولو چنکووا کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-0 اور 7-5 رہا

شیئر: