Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2020ء میں گاڑیوں کی امکانی شکل

لندن ..... لندن کے کنگ کراس علاقے میں ان دنوں گاڑیاں تیار کرنے والی مشہور بین الاقوامی کمپنی کی طرف سے ایسی جدید کاروں کے امکانی ڈیزائن کی نمائش شروع ہوگئی ہے جو 2020ءتک بازار میں آئیں گی اور انکی شکل و صورت پالتو جانوروں جیسی ہوگی اور انکا رویہ بھی ان جانوروں جیسا ہی ہوگا۔ امکانی طور پر ان کاروں کیلئے سینٹ مارٹن یونیورسٹی آف آرٹس اینڈ ڈیزائن نے ان طلباءکو ڈیزائننگ کا کام سونپ دیا ہے اور انہی طلباءکی تیار کردہ ڈیزائن پر مبنی نمونے کی کاریں ان دنوں لندن میں زیر نمائش ہیں۔ اب تک سب سے زیادہ پسندیدہ کار ایسا تیرتا ہوا پوڈ ہے جو ایک مقناطیسی پٹی کے ذریعے دوسرے پوڈ سے ملا ہوا ہے۔ ایک اور ڈیزائن ایسا ہے جو آپ کے اپنی کار کے قریب پہنچتے ہی اسی انداز میں سامنے آتی ہے جیسے مالکان کے کہیں آنے جانے کے وقت پالتو کتے اور بلیاں انکے قریب آتے ہیں۔ اب تک 3بہترین ڈیزائن کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ یہ تمام کاریں رینالٹ کمپنی نے تیار کرائی ہیں۔ ڈیزائننگ میں لندن آرٹس کے طلباءنے بھی حصہ لیا ہے۔ ان طلباءکو جو پروجیکٹ سونپا گیا تھا اس کا مقصد یہ بھی تھا کہ ایسی ٹرین کا ڈیزائن تیار کیا جائے جو بجلی سے چلتی ہو اور صاف ستھری ہو۔اس کے بعد ایک خاصیت یہ بھی ہونی چاہئے کہ مختلف ٹیکنالوجیز کی مدد سے ان گاڑیوں کو از خود چلنے کے قابل بنایا جاسکے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ کنگ کراس پر موجود جتنی کاریں نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں ان میں بہت سی ایسی ہیں کہ انہیں کچھ خاص اہمیت نہیں دی جارہی مگر عین ممکن ہے کہ نمائش دیکھنے کیلئے آنے والوں کی اکثریت انہی میں سے کسی ایک کے حق میں ووٹ دیدے اور پھر کمپنی مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لینے کے بعد ویسی کاروں کی تیاری شروع کردے۔

شیئر: