Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن چانسلر انجیلا مریکل پھر کامیاب

 برلن ...جرمنی کے انتخابات میں حکمراں کرسچین ڈیموکریٹ یونین نے.7 32 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کرلی۔ حکمراں جماعت نے گزشتہ انتخابات سے 8 فیصد کم ووٹ لئے  ہیں۔انجیلا مریکل کا چوتھی مرتبہ چانسلر منتخب ہونا یقینی ہے۔ حکومت کی اتحادی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی تاریخ کی خراب ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20.2 فیصد ووٹ حاصل کر پائی۔تیسری بڑی قوت مسلم اور مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی رہی۔ اس نے13 فیصدسے زائد ووٹ لئے ۔ فری ڈیموکریٹک پارٹی10 فیصد، گرین پارٹی اور ڈی لنکے کو9،9فیصد ووٹ ملے ۔ایگزٹ پول کے بعد خطاب کرتے ہوئے انجیلا مریکل نے کہا کہ ا یک بہتر نتیجے کی امید تھی تاہم خوش  ہوں کہ مہم کے دوران اہم اہداف حاصل کرلئے۔ انجیلا مریکل اتحادی حکومت تشکیل دینے کی کوشش کریں گی۔

شیئر: