مالی میں اقوام متحدہ امن فوج کے 3اہلکار ہلاک
ماکو... مغربی افر یقہ کے ملک مالی میں دھماکے سے اقوام متحدہ امن مشن کے 3 فوجی اہلکار ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔ امن مشن کے قافلے کو مالی کے شورش زدہ شہراینفس سے گاؤ جانے والی مرکزی شاہراہ پر نشانہ بنایا گیا۔اقوام متحدہ نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت ظاہر نہیں کی۔ بنگلادیشی فوج کے میڈیا ترجمان نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مالی میں ہونے والے بم دھماکے میں اسکے 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔