Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریسیپی:لاہوری وائٹ چکن کڑاہی

اجزاء:
 
چکن ،آدھا کلو
پیاز ،3 عدد 
لہسن کا پیسٹ ، آدھا چائے کا چمچ۔
ادرک ،ایک انچ کا ٹکڑا باریک کٹا ہوا
ہری مرچ باریک کتری ہوئی 3 یا 4 عدد
پسی کالی مرچ، آدھا چائے کا چمچ
پسا ہوا گرم مصالحہ، آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا باریک کترا ہوا، تھوڑا سا
فریش کریم ، 6 کھانے کے چمچے
نمک، آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل ، 4 کھانے کے چمچے
 
ترکیب:
 
کڑاہی میں آئل گرم کرکے چکن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے 5 منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔اب پیاز ، لہسن ،کالی مرچ، شامل کرکے مزید 15 منٹ پکانے کے بعد ہری مرچیں ڈال کر بھونیں تاکہ مرچوں کا ذائقہ چکن میں بس جائے۔جب چکن آئل چھوڑ دے تو اس میں فریش کریم ڈال کر 2 منٹ پکائیں اور آخر میں ادرک ڈال کر 2 منٹ کے لئے دم پر رکھ کر ا±تار لیںاور ہرا دھنیا چھڑک کر نان اور سلاد کے ساتھ تناول کریں۔اس ڈش میں پانی با لکل استعمال نہیں کرنا ۔
 

شیئر: