نجی سیکٹر کے 17 مالیاتی شعبوں میں 50 فیصد سعودائزیشن کا اعلان
اتوار 22 نومبر 2026 19:14
فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 23 مئی 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
وزارتِ افرادی قوت نے سعودی آرگنائزیشن فار چارٹرڈ اینڈ پروفیشنل اکاؤنٹس کے تعاون سے نجی سیکٹر کے 17 مالیاتی شعبوں میں 50 فیصد سعودائزیشن کے فیصلے کا اعلان کیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی شہریوں کے لیے معیاری ملازمت کے مواقع فراہم کرنے اور لیبر مارکیٹ میں ان کی شرکت کو بڑھانے کے لیے سعودائزیشن کی مقررہ شرح پرعمل درآمد کے لیے 23 مئی 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
اس فیصلے کا اطلاق نجی شعبے کے ان اداروں پر لاگو ہوگا جہاں مقررہ پیشوں پر دو یا اس سے زیادہ ملازمین کام کرتے ہیں۔
جن 17 پیشوں میں 50 فیصد سعودائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں فنانشل اینلائسس، کنسلٹنگ سپشلسٹ، فنانشل پلاننگ ایکسپرٹ، فنانشل پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ سپیشلسٹ، انویسٹمنٹ مینجمنٹ، ٹریژری سپیشلسٹ، کریڈٹ مینجمنٹ، فنانشل سروس کنٹرول منیجر، فنانشل انویسٹی گیٹر، گورنمنٹ ریونیو سپیشلسٹ، فنانشل بروکریج منیجر، انویسٹمنٹ ایڈوائزر، انویسٹمنٹ ایکسپرٹ، فنانشل ایڈوائزر اور فنانشل ایکسپرٹ شامل ہیں۔
اس فیصلے کے تحت نجی شعبے کے اداروں کو چھ ماہ کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ فیصلے پر عملدرآمد کی تیاری اور سعودائزیشن کی شرح کو حاصل کرسکیں۔
