Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے ریاض میں پاکستانی سفیر کی ملاقات، تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا جائزہ

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ سے بنگلہ دیشی سفیر دلاور حسین نے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزۃ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔
سعودی نائب وزیر خارجہ اور پولینڈ کے سفیر رابرٹ روسٹیک نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے علاوہ حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

شیئر: