Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرکاش قلفی: لکھنؤ کا وہ ذائقہ جس نے ایک چوراہے کو نیا نام دیا

لکھنؤ کے مشہور ’پرکاش قلفی چوراہے‘ کی کہانی سنہ 1947 میں لکڑی کے ایک چھوٹے سے ٹھیلے سے شروع ہوئی، جب پرکاش چندر اروڑہ مغربی پنجاب سے ہجرت کر کے یہاں پہنچے۔ امین آباد میں شروع ہونے والے اس سفر نے ذائقے کی بدولت جلد ہی مقبولیت حاصل کر لی۔ سنہ 1956 میں یہاں مستقل دکان قائم ہوئی اور 1987 تک اس چوراہے کو ’پرکاش قلفی چوراہے‘ کے نام سے پہچان مل گئی۔ گاہکوں کے بڑھتے رش نے اس چھوٹی سی دکان کو ایک کثیر المنزلہ مرکز میں بدل دیا۔ آج پرکاش چندر کی تیسری نسل بھی اس خاندانی وراثت کو سنبھالے ہوئے ہے اور اس ذائقے کو لکھنؤ کے دیگر علاقوں تک پھیلا چکی ہے۔ یہ صرف قلفی کی دکان نہیں، بلکہ لکھنؤ کی تہذیب اور برسوں پرانی یادوں کی ایک میٹھی داستان ہے۔ یوسف تہامی کی رپورٹ

شیئر: