سعودی ولی عہد نے ریاض میں بلغاریہ کے وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا
اتوار 22 نومبر 2026 17:01
ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو ریاض میں بلغاریہ کے وزیر اعظم رومن رادیف کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق سرکاری استقبالہ تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں نے باضابطہ ملاقات کی جس میں سعودی عرب اور بلغاریہ کے تعلقات، تعاون کے شعبوں اور مختلف شعبوں میں ان کی ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر سیاحت احمد الخطیب، وزیر مواصلات انجینیئرعبداللہ السواحہ، وزیر اقتصاد فیصل الابراھیم اور بلغاریہ میں سعودی سفیر ڈاکٹر رامی بن سعود العتیبی بھی موجود تھے۔
