Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل کی طرف سے نئی اسٹوری شائع کرنے پر انعام کا اعلان

گوگل کی جانب سے جعلی خبروں کی روک تھام کی لئے تیزی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں ایک نیا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق ویب سائٹس پر نئی اسٹوریز (چیزیں) شائع کرنے والے صارفین کو انعام دیا جائے گا۔گوگل کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئے پبلشرز کی پذیرائی کا مقصد انٹرنیٹ سے جعلی خبروں کا خاتمہ ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ویب سائٹس کے معیار کو مزید وسعت اور صارفین کو صحت مندانہ سرگرمی فراہم کی جاسکے گی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل نے ویب سائٹس مانیٹر کرنے والی امریکی ویب سائٹس سے معاہدہ کیا ہے جو نئی اسٹوریز پر نظر رکھیں گی۔
 
 

شیئر: