Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6انچ لمبے آرائشی پھول کی قیمت 10لاکھ پونڈ

 لندن ..... نوادرات کی ایک نمائش میں یہاں سب سے زیادہ قیمتی چیز فروخت ہوئی ہے جو ایک مصنوعی پھول ہے اور گلاس کٹنگ کا شاہکار نظر آتا ہے ۔ یہ انتہائی جاذب نظر پھول کی قیمت 10لاکھ پونڈ مقرر ہوئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں اس قسم کے بنے ہوئے پھولو ںکی مجموعی تعداد صرف 80 رہ گئی ہے۔ اس عجیب و غریب پھول کو 2فوجیوں نے جون میں برمنگھم کے علاقے میں دیکھا اور پھر اس کی تصویر اتار کر بی بی سی کے حوالے کردی جس نے اس پر باقاعدہ پروگرام تیارکیا۔ بی بی سی پر یہ پروگرام آنے کے بعد کئی ماہ تک نوادرات پر نظر رکھنے والے ماہرین نے دنیا بھر میں اس قسم کے دیگر پھولوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔ کہا جاتا ہے کہ اب تک یہ پھول برطانوی فوج کی ایک رجمنٹ کی ملکیت تھا۔نوادرات کی جس نیلامی میں اسے پیش کیا گیا اس کمپنی کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر سائمن نے دعوی کیا ہے کہ نوادرات اور انتہائی قابل رشک چیزوں میں ایسی کوئی بھی دوسری چیز گزشتہ 40برسوں میں سامنے نہیں آسکی ہے۔ واضح ہو کہ اس پھول کی ڈالی جس شیشے کے گلاس میں رکھی نظر آتی ہے اس پر 1900تحریر ہے او راسکے سابق مالکان نے QOWHَ کا علامتی نام کندہ کرارکھا ہے۔

شیئر: