Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح اور یونس کی کمی پوری کرنا ہوگی، اسد شفیق

ابوظبی:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق اور یونس خان کی کمی ضرور محسوس ہوگی اب موجودہ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں کا فرض ہے کہ میدان میں ان کی کمی پوری کریں۔ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں انھوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی غیر موجودگی میں بیٹنگ آرڈر میں بھی تبدیلیاں ہورہی ہیں اور ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف اسی حوالے سے غور کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان سے بہت کچھ سیکھا، اب مزید ذمہ داری سے بیٹنگ میں اپنا کردار نبھانا ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ا±ن کو اب میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع ملے گا۔ٹیم کے تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے معاملے میں ٹیم متوازن ہے۔ انہوں نے یاسر شاہ، محمد عامر اور محمد عباس کی خصوصی تعریف کی۔ نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کو سراہتے ہوئے ان سے بہت سی توقعات ہیں۔

شیئر: