Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا دیسی انڈے زیادہ فائدہ مند ہیں ؟‎

انڈے پروٹین حا صل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان میں کیلشیم بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کی صحت اور نشونما کے لئے ضروری ہے۔ بعض افراد کا خیال ہے کی دیسی انڈے فارمی انڈوں کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر نیہا سنوالکا کے مطابق دیسی انڈے   قدرتی طریقے سے حاصل کئے جاتے ہیں۔ عام طور پر یہ انڈے ایسی مرغیاں دیتی ہیں جن میں مصنوعی ہارمونز اور ادویات کو انجیکٹ نہیں کیا جاتا جبکہ عام پولٹری فارموں میں مرغیوں کو ہارمونز اور ادویات کے ذریعے فیڈ کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ گوشت اور انڈے حاصل کئے جاسکیں۔ غذائی اعتبار سے دونوں اقسام میں بمشکل 10 سے 15 فیصد ہی فرق ہوتا ہے، دیسی انڈے اس لئے زیادہ صحت بخش ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ مصنوعی ہارمونز اور کیمیکلز سے پاک ہوتے ہیں، بصورت دیگر دونوں میں کوئی خاص فرق نہیں۔
 

شیئر: