Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس جیل میں

  لندن: انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس برسٹل میں ایک واقعہ میں ملوث ہو نے پر گرفتاری اور رہائی کے بعد ایلکس ہیلز کے ہمراہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے اگلے میچ سے آوٹ ہو گئے ۔ اس واقعہ کی وجہ سے ابین اسٹوکس کا اییک ہاتھ بھی زخمی ہوا انہیں رات حوالات میں گزارنا پڑی ۔ ٹیم کے اوپنر ایلکس ہیلز ان کے ساتھ تھے۔ سابق کرکٹر اور انگلش بورڈ کے عہدیدار اینڈریو اسٹراوس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا۔ دونوں کھلا ڑ ی منگل کو ٹیم کے ساتھ پریکٹس میں شریک نہیں ہوئے ایلکس ہیلز کو برسٹل پولیس نے طلب کیا ہے۔ انگلینڈ ایڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے اپنی انکوائری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب ایشز کےلئے ٹیم کا اعلان ہو نے والا ہے اور بین اسٹوکس ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں ۔پولیس نے اسٹوکس پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کیا۔ انگلش آل راونڈر کا کیرئیر پہلے بھی ایسے واقعات سے متاثر ہوا ہے ۔

شیئر: