Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاؤسٹ کی دو سعودی خواتین گریجویٹس نے ابن خلدون فیلو شپ حاصل کر لی

 دونوں سکالرزامریکی یونیورسٹی میں جدید تحقیقی منصوبوں پر کام کریں گی ( فوٹو: عرب نیوز)
کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کاؤسٹ) کی دو سعودی گریجوٹس ڈاکٹر روان الغامدی اور ڈاکٹربنان الحازمی نے (MIT-KACST) ابن خلدون فیلوشپ برائے سعودی خواتین حاصل کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ فیلوشپ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کنگ عبدالعزیز سٹی فارسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے فراہم کرتا ہے۔ دونوں سکالرز جدید تحقیقی منصوبوں پر کام کریں گی۔
ڈاکٹر روان الغامدی کی تحقیق ’وائرلس مواصلاتی ٹیکنالوجیز‘ کی ترقی اور کم توانائی خرچ کرتے ہوئے سگنلز کی موثر وصولی پر ہے۔ 
اس کا ریسرچ کا مقصد صارفین کو سستی، موثر کنیکٹیویٹی فراہم کرنا، دور دراز علاقوں تک کوریج بڑھانا اور زمینی مواصلاتی انفرا سٹرکچر ناکام ہونے کی صورت میں مواصلات کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔
 ڈاکٹربنان الحازمی گیسوں کی علیحدگی کے لیے پولیمر جھلیوں کی تیاری پر تحقیق کر رہی ہیں۔ ان کا کام ایسے طریقوں کی تیاری پر مرکوز ہے جن کے ذریعے روایتی صنعتی طریقوں کے مقابلے میں کم توانائی استعمال کرتے ہوئے مختلف ’سالموں‘ کو جدا کیا جاسکے۔ اس سے توانائی، پانی اور کیمیائی صنعتوں میں پائیداری کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
دونوں خواتین سکالرز نے ایک ایسا موحول پیدا کرنے کے حوالے سے کاؤسٹ کے کردار کو اجاگر کیا جو طلبہ کو بین الاقوامی  تعاون کو فروغ دینے یونیورسٹی سے باہر مواقع کی تلاش میں  حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ابن خلدون فیلو شپ برائے سعودی خواتین میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ایڈوانس ریسرچ کرنے والی نمایاں سعودی خواتین کی معاونت کرتی ہے جس سے سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینیئرنگ میں سعودی خواتین کی موجودگی مضبوط ہوتی ہے۔

 

شیئر: