Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2027: بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کے لیے جامع پیکیج کا اجرا

وزارت کے جامع پیکیج میں اختیاری اضافی خدمات بھی دستیاب ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج سیزن 2027 کے لیے بیرون مملکت سے عازمین کے لیے ایک جامع پیکیج جاری کیا ہے۔
ایس پی اے  کے مطابق اس پیکیج میں ’الیکڑانک پاتھ‘ پلیٹ فارم پر ایک ہی ای ایگریمنٹ کے ذریعے سعودی عرب آمد سے روانگی تک تمام بنیادی خدمات شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس جامع پیکیج میں چار بنیادی سروسز مقدس مقامات کی خدمات، مکہ اور مدینہ میں ہاسپلیٹی فیسیلیٹیز( مہمان نوازی کی سہولتیں)، ٹرانسپورٹیشن اور کیٹرنگ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اختیاری اضافی خدمات بھی دستیاب ہیں۔ اس سے غیر ملکی حج امور کے دفاتر اور ایجنسیاں مختلف عازمین کے گروپوں کے لیے ان کی ضروریات کے مطابق واضح اور لچکدار ایگریمنٹ فریم ورک کے اندر موزوں پروگرام تیار کر سکیں گی۔
وزارت نے کہا کہ پیکیج کا اجرا حج 2026 کے لیے ابتدائی تیاریوں کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے جو سعودی وژن 2030 اور پیلگرم ایکسپیریئنس پروگرام کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔
 ان کوششوں کا مقصد عازمین حج کو آسانی اور اطمینان کے ساتھ مناسک حج ادا کرنے کے قابل بنانا اور ان کے روحانی تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔
اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئے حج سیزن 2027 سے قبل دنیا بھر کے 75 سے زائد ملکوں میں حج امور کے دفاتر کے ساتھ تیاریوں کے حوالے سے اجلاسوں کا آغاز کیا تھا۔

 

شیئر: