Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں مقابلہ،6دہشت گرد ہلاک

کراچی ... کراچی کے علاقے سچل میں مقابلے کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی ملیر کراچی راوانوار کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی اور دستی بم بھی پھینکے۔ جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔ 3 خودکش جیکٹیں،اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ۔ محرم الحرام میں کارروائی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی گئی۔راو انور کے مطابق علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ اب بھی جاری ہے۔

 

شیئر: