Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبیرمیڈیکل گروپ کے تحت مملکت بھر میں مفت معائنہ قلب

    جدہ - - -  - - - دنیا بھر میں جمعہ29 ستمبر کو  منائے جانے والے عالمی یوم صحت کے  حوالے سے   عبیر میڈیکل گروپ نے  مملکت بھر میں  دل کی 2500 اسکر یننگز بلامعاوضہ  کیں  ان  تمام قلبی معائنوں کا مقصد قبل از وقت  امراض قلب کا پتہ لگانا اور ان کی ممکنہ علامات سے آگاہی کرنا تھا تاکہ صحت مند طرز زندگی اور  صحت کے لئے مثبت تبدیلیوں کو فروغ دیا جاسکے عبیر میڈیکل گروپ نے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے  ایک مرتبہ پھر اپنے مصممم عزم اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے  مملکت کے وژن2030 کے ہم قدم ہونے کی کوششوں کا اظہار کیا ہے جس کا مقصد ایک صحت مند سعودی عرب یقینی بنانا ہے اس سے قبل عبیر گروپ نے مملکت بھر میں انسداد تمباکو نوشی مہم کے ذریعے بھی اپنے کوششوں کا مظاہرہ کیا تھا

شیئر: