Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'بھومی' کے بعد سنجے اگلی فلم کیلئے مصروف

 نامور اداکار سنجے دت کافی عرصے کے بعد ' بھومی' سے بالی وڈ باکس آفس پر دوبارہ لوٹے ہیں۔ کئی سال جیل کی سزا کاٹنے کے بعد بھومی نے سنجے دت کے کیرئیر کو نئی شروعات دی ہے تاہم یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص تاثر نہیں چھوڑسکی مگر سنجے کو اس فلم سے کریئر کا دوبارہ آغاز کرنے کا موقع ہاتھ آگیا ہے ۔بھومی کے بعد اب سنجے دت نے اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیاہے۔ سنجے دت' صاحب بیوی اور گینگسٹر' سیکوئل کی تیسری فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے ہیں اس فلم میں سنجے دت منفی کردار میں سامنے آئیں گے ۔ اس فلم میں سنجے کےساتھ اداکارہ چترا سنگھ اور جمی شیرگل نظر آئیں گے ۔اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز راجستھان میں کردیاگیاہے۔
 
 
 
 

شیئر: