Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

 
اسلام آباد... حکو مت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کرلی ۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیج دی ۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 36 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت 71.50 روپے سے بڑھ کر 73.86 روپے فی لٹر ہوجائے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 19 روپے 33 پیسے فی لٹرجب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔

 

شیئر: