Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیچرز ای بک کے ذریعے کورس مکمل کرائیں، یوگی حکومت

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش میں گاؤں اور شہری علاقوں میں تعلیم کو فروغ دینے کیلئے بچوں کو اسکول لانے کیلئے ’’اسکول چلو‘‘مہم شروع کی گئی ہے ۔مہم کے 3ماہ گزرجانے کے باوجود ریاست کے متعدد اسکول ایسے ہیں جہاں کتابیں مہیا نہیں کرائی جاسکیں۔اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے یوگی حکومت نے آن لائن طریقہ اختیارکرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس سے اتر پردیش کے پرائمری اور اپر پرائمری اسکولوں میں کتابوں کی کمی سے بچوں کی تعلیم میں رکاوٹ نہیں بنے گی ۔ محض ایک کلک پر ٹیچر یہ کتابیں آن لائن حاصل کرکے بچوں کو پڑھاسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ اکیڈمک ریسرچ اینڈ ٹریننگ کونسل (ایس سی ای آر ٹی) نے اپنی کتابوں کو ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیل کراکر ای بک کو ویب سائٹ پر لوڈ کرادی ہے۔مہم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ آج کل عموماً ٹیچرز اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ کورس کی کتابیں ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے تعلیمی کورس مکمل کریں۔واضح ہوکہ اترپردیش میں ایک لاکھ 86ہزار پرائمری اسکول ہیں جہاں اساتذہ کی تعداد 5لاکھ ہے جبکہ وہاں زیر تعلیم بچوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

شیئر: