Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جسٹس لیگ“ کی نئی جھلکیاں جاری

سپر ہیروز کے گرد گھومتی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم”جسٹس لیگ“ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ فلم نومبر میں سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔سپر ہیرو سپر مین کے سامنے ایک بار پھر دنیا کو بڑی تباہی سے بچانے کا مشن ہے۔ اس اچھے مقصد میں اس بار سپرمین کا ساتھ دینے کیلئے بیٹ مین،فلیش، ایکوامین، کے ساتھ ساتھ شہزادی یعنی ونڈر وومن بھی میدان میں اترے ہیں۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہورہی ہے ہینری کیول، بین ایفلک، امبر ہرڈ، جے کے سِمنز، جیسی ایزن برگ، ایمی ایڈمز اور ونڈر وومن گال گیڈٹ شامل ہیں۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورفلم 17 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 
 
 
 
 

شیئر: