Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوپرو نے دو نئے کیمرے لانچ کر دئے

گوپرو نے دو نئے کیمرے ہیرو 6 اور فیوژن لانچ کر دیئے ہیں۔ ہیرو 6 میں انٹرنل اسٹیبلازنگ ٹیکنالوجی ، جی پی ایس ، وائی فائے اور وائس کنٹرول کی سہولت دی گئی ہے۔یہ کیمرہ رگڈ اور واٹر پروف ہے۔ یہ 4 کے ویڈیو 60 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔اسکی قیمت 499 ڈالر ہے۔فیوژن کیمرہ 30 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے 5.2 کے ویڈیو بنا سکتا ہے۔اس میں جی پی ایس ، وائی فائے اور بلیوتوتھ بھی موجود ہے۔اس میں اوور کیپچر کا نیا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے 360 ڈگری ویڈیوز کو 1080 پی وڈیو میں بدلا جا سکے گا۔اس کیمرے کی قیمت 699 ڈالر ہے۔ہیرو 6 کو فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے جب کہ فیوژن کے پری آرڈرز لئے جا رہے ہیں اور اسے نومبر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: