Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ اور آندھرا میں 2دن بارش کا امکان

حیدرآباد.... محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آئندہ 2دن کے دوران تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے تمام اضلاع کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں سرگرم رہا۔ ریاست کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔دونوں شہروں حیدرآباد و سکندر آباد میں بھی گزشتہ شب بارش ہوئی۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ کئی مقامات پر ٹریفک کی آمد ورفت متتاثر ہوئی۔

شیئر: