Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سالگرہ کی تقریب سے واپسی پر حادثہ، 4ہلاک، 3زخمی

    لکھنؤ۔۔۔۔۔۔یہاں رات گئے ایک المناک حادثہ پیش آگیا جس میں ایک ہی کنبے کے 4 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 3شدید زخمی ہوگئے جنہیں ٹراما سینٹر میں داخل کردیا گیا ہے جن کی حالت انتہائی سنگین ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ کنبہ ایک بچے کی سالگرہ منانے کیلئے ہوٹل گیا تھا۔ واپسی رات ایک بجے رات ہوئی ۔ جس کار میں یہ لوگ سفر کررہے تھے وہ غیر متوازن ہوکر فلائی اوور کے ڈیوائیڈپر چڑھ گئی اور گاڑی دو بار پلٹی کھائی ۔ رات کے سناٹے میں فوری طور پر انھیں کوئی مدد نہیں مل سکی۔ کافی دیر بعد جب فلائی اوور سے کچھ گاڑیاں گزریں تو انھوں نے مدد کی اورپولیس کو اطلاع دی جس نے زخمیوں کا اسپتال پہنچایا۔ ہلاک ہونے والوں میں باپ بیٹا پوتا اور ایک نواسی شامل ہے۔

شیئر: