Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالکنی منہدم ہونے سے خاتون اور لڑکی ہلاک، 17زخمی

     حیدرآباد ۔۔۔۔مکان کی بالکنی کے ایک حصہ کے منہدم ہوجانے کے سبب ایک خاتون ،ایک کم عمر لڑکی ہلاک اور دیگر 17 افراد زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ گزشتہ شام تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے الور گائوںمیں اُس وقت پیش آیا جب عوام کی کثیر تعداد تہوار کے موقع پر  مختلف پروگراموں میں شرکت کیلئے جمع ہوئی تھی۔آرمور کے ضلع ایس پی شیواکمار نے بتایا کہ ہجوم کے سبب عوام کا ایک گروپ قریبی مکان کی چھت پر چڑھ گیا تاکہ یہاں ہونے والے پروگراموں کو آسانی سے دیکھ سکے تاہم اس مکان کی بالکنی کا ایک حصہ اچانک گر گیا ۔سمجھا جاتا ہے کہ لوگوں کے زیادہ تعداد میں ہونے پر بالکنی کا حصہ ان کا وزن سنبھال نہ سکا اور اچانک گر گیا۔اس واقعہ میں ایک خاتون ،ایک کم عمر لڑکی ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔مرنے والوں کی شناخت 23سالہ یشودھا اور 7سالہ ہاریکا کے طور پر کی گئی ہے۔زخمیوں کو علاج کیلئے فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ۔اس واقعہ کے وقت گھر کے سامنے تقریبا 500افراد تھے۔

شیئر: