Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2000سال پرانے عہد روما کے نقرئی سکے دریافت

لندن ..... قدیم نوادرات کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق اور جستجو میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایک شوقیہ مورخ نے جسے قدیم خزانوں سے بیحد دلچسپی ہے اور جو خود بھی تلاش کرتا رہتا ہے۔ بڑی جدوجہد کے بعد 2ہزار سال قبل عہد روما کے نقرئی سکے دریافت کئے ہیں۔ واضح ہو کہ 25سالہ مائیک اسمل نے دھات کا پتہ چلانے والے آلات کی مدد سے زیر زمین خزانوں سونا، چاندی اور اسی قسم کی دیگر چیزوںکا پتہ لگانے کو اپنا مشغلہ بنا رکھا ہے مگر یہ سب سے بڑی انکی کامیابی ہے ۔ جن لوگوں نے ان سکوں کو دیکھا اور ماہرین سے مشورہ کیا تو پتہ چلا کہ یہ سکے عہد روما کے فوجی حکمراں جنرل مارک انتونی کے دور میں ڈھالے گئے تھے۔ ماہرین اسے انتہائی نادر روزگار قسم کی دریافت قرار دے رہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک سکے قیمت 900پونڈ ہے۔ امکانی طور پر بعض سکے 32قبل مسیح میں ڈھالے گئے تھے اور بڑے پیمانے پر انکی تقسیم بھی ہوئی تھی۔ یہ تمام چیزیں ایک کاشت کار کے کھیت سے دریافت ہوئی ہیں۔ واضح ہو کہ مارک انتونی اسی شخصیت کا نام ہے جو تاریخ میں مصر کی ملکہ قلوپطرہ کے عشق کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ اسے دریافت کرنے والے مائیک اسمل کا کہناہے کہ پہلے تو انہیں یقین نہیں آیا کہ وہ جن چیزوںکو دیکھ رہے ہیں وہ نقرئی سکے ہیں۔ مگر پھر جب ان سکوں میں سے کچھ کو صاف کیا تو حقیقت واضح ہوئی۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکی کہ ان سکوں کی تعداد کتنی ہے تاہم جو مالیت بتائی جارہی ہے اس سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی عجائب گھر ہی انہیں خرید سکتا ہے۔ مقامی قانون کے مطابق جتنی بھی رقم حاصل ہو اس کاآدھا حصہ فارم ہاﺅس کے مالک کو دیا جائیگا۔

شیئر: