Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز، ہند نے آسٹریلیا کو 1-4سے ہرا دیا

 
ناگپور:ہند نے آسٹریلیا کو سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں روہت شرما کی سنچری کی بدولت باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔ ہردک پانڈیا کو مین آف دی سیریز ، روہت شرما کو مین آف دی میچ قرا ر دیاگیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 53 رنز بناکر ٹاپ اسکور رہے۔ دیگر بیٹسمینوں میں ایرون فنچ 32 ، ٹریوس ہیڈ 42 ، مارکوس 46 اور وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کے سوا کوئی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا۔ ہند کی جانب سے اکسر پٹیل نے 3 ، جسپریت بمبرا نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بھونیشور کمار، ہردک پانڈیا اور کیدرجادیو کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ جوابی بیٹنگ میں ہند نے روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت ہدف باآسانی 43 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ روہت شرما نے 109 گیندوں پر 125 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ اجنکیارہانے 61 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کپتان ویراٹ کوہلی نے 39 رنز بنائے۔ سیریز کے پہلے 3 میچ ہند نے جیتے تھے ،چوتھا میچ آسٹریلوی ٹیم جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔سیریز کا آخری میچ جیت کر ہند نے سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔ 

شیئر: