Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں فٹبال میچ کے دوران حادثہ

پیرس :فرنچ فٹبال لیگ کے میچ کے دوران حفاظتی باڑ ٹوٹنے سے اسٹینڈ سے گرنے سے 20 تماشائی زخمی ہوگئے جس کے سبب میچ کو منسوخ کردیا گیا۔ایمنس میں فرنچ فٹبال لیگ کے ڈویڑن ون میں لِلّے اور ایمنز کلب کے درمیان میچ میں فینز کا جوش و خروج عروج پر تھا کے میچ کے 15 منٹ گزرنے کے بعد مہمان ٹیم لِلّے نے گول اسکور کردیا جس پر شائقین نے جشن منانا شروع کردیا۔اس دوران اسٹینڈ کی حفاظتی باڑ ٹوٹ گئی اور درجنوں شائقین اسٹینڈ سے نیچے گر کر زخمی ہو گئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔دونوں ٹیموں کی باہمی رضامندی سے شائقین کی حاظت کے پیش نظر میچ منسوخ کردیا گیا۔فٹبال کلب لِلّے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے باڑ ٹوٹنے کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

شیئر: