Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناگپور میں آیورویدطلبہ پر پولیس کی بربریت

ناگپور۔۔۔۔ڈاکٹر بننے کی امید لیکر آئے سکردرا چوک میں واقع سرکاری آیوروید کالج کے طلبہ کوکل پولیس کی بربریت کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرے کے دوران ایک طالب علم نے اپنے جسم پرپٹرول ڈال کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی لیکن کالج کے گارڈ نے اسے کسی طرح پکڑلیا۔ بعد ازاں کالج کمپاؤنڈ میں پولیس نے طلبہ پر اندھا دھنڈ لاٹھیاں برسائیں۔ معینہ مدت میں امتحان فارم جمع نہ کرنے کی وجہ سے 180طلبہ کے مستقبل کوخطرہ لاحق ہونے لگا ہے۔ طلبہ کا الزام ہے کہ کالج کے ڈین ڈاکٹر گنیش مکاوار کسی بھی طرح طلبہ اور کالج کے حق میں مفید نہیں ۔ ان کا رویہ طلبہ کے ساتھ ہمدردانہ نہیں۔انہیں فوراً معطل کیا جائے۔

شیئر: