Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امر یکہ میں کنسرٹ کے دوران فائرنگ ، 20 ہلاک

لاس ویگاس...امر یکہ میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں2پولیس افسران شامل ہیں۔جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں واقعہ پیش آیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ہوٹل میںاوپن ایئر میوزک کنسرٹ کے دوران مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی۔حملہ آور پولیس کی جوابی فائرنگ میں موقع پر مارا گیا ۔بظاہر کسی شدت پسند گروپ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس کے ایک مبینہ ایشائی خاتون ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور مقامی شہری تھا۔

شیئر: