Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں قومی دن پر تقریبات جاری

بیجنگ…  عوامی جمہوریہ چین نے اپنا 68 واں قومی دن منایا۔ اس حوالے سے دارالحکومت سمیت ملک کی تمام ریاستوں، خود مختار علاقوں اور ہانگ کانگ میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ چین میں طویل عرصے تک خانہ جنگی کے بعد 1949 میں خانہ جنگی کا اختتام ہوا، جس پر عوامی جمہوریہ چین کی بنیاد رکھی گئی۔ قومی دن کی تقریبات 3 دن تک جاری رہتی ہیں، تاہم کئی ریاستوں اور علاقوں میں یہ تقریبات ایک ہفتے تک بھی جاری رہتی ہیں۔68 ویں قومی دن کی مرکزی تقریب دارالحکومت بیجنگ کے تیانمن اسکوائر پر ہوئی جہاں حال ہی میں 50 میٹر چوڑے اور 17 میٹر طویل  فلاور باسکٹ کو نصب کیا گیا تھا۔ مرکزی تقریب میں ایک لاکھ 15 ہزار افراد شامل ہوئے۔

شیئر: