Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکارف بطور فیشن مشرق اور مغرب میں یکساں مقبول

مشرقی معاشرے میں خواتین میں گھر سے باہر نکلتے وقت عموماً عبایا یااسکارف پہننے کا رواج ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک حجاب میں پلین جارجٹ اور سیاہ رنگ کا استعمال عام تھا مگر آج کل نوجوان لڑکیاں مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے اسکارف پہننا پسند کرتی ہیں جوبے حد خوبصورت ومنفرد لگتے ہیں۔ پردے کے غرض سے اور ٹرینڈ کے مطابق لڑکیاں وخواتین ان اسکارف کااستعمال بہت ذوق وشوق سے کررہی ہیں۔ شلوار قمیض کے علاوہ جینز اورٹی شرٹ پر بھی اسکارف کااستعمال مقبو ل ہورہا ہے۔حجاب مشرقی عورتوں کاطرہ امتیاز رہا ہے جبکہ آج کل پرنٹڈ اسکارف کا فیشن مسلم ممالک سے نکل کر بین الاقوامی سطح پر مقبول ہورہا ہے لیکن غیر مسلم خواتین انہیں سرپر اوڑھنے کے بجائے فیشن کے مطابق شانوں اور گلے پر ڈالناپسند کرتی ہیں۔ 
مارکیٹ میں نت نئے اندازو ڈیزائن کے اسکارف با آسانی دستیاب ہیں جن میں کاٹن ، سوتی ، جارجٹ، نیت اور جرسی کے اسکارف قابل ذکر ہیں۔ آج کل ڈیجیٹل پرنٹ اسکارف بھی فیشن میں مقبول ہورہے ہیں جو مشہور ملکی وغیر ملکی برانڈ کی کمپنیاں خواتین کے ذوق کومدنظر رکھتے ہوئے تیار کررہی ہیں۔
 

شیئر: